Tuesday, August 10, 2010

مختلف تنظیموں کی طرف سے شہید شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت پیش

سری نگر: پیپلز لبریشن لیگ، سیاسی تحریک اُمت ،شباب المسلمین اور تحریک آواز حق کے مشترکہ آرگنائزر جناب عبدالمجید کشمیری اور جے اے کے اے ایف نے الگ الگ بیان میں شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز کو اُنکی دوسری برسی کے موقعہ پر اُنکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید موصوف نے جو قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کیلئے پیش کیئں ہیں اُن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہید نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیلوںمیں گزارا اور آخر کار اپنی جان بھی اسی راہ عزیمت میں قربان کردی۔تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ان محسنوں کو ہر صورت میں یاد رکھتی ہے جو قوم کی آزادی اور اور قوم کے افراد کے کل کیلئے اپنے آج کو قربان کردیتے ہیں اور انہیں یاد رکھنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے مشن کیساتھ وفاداری نبھائی جائے اور حصول مقصد تک کسی طرح کے جھکاو ¿، بکاو ¿ کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ادھرجے اے کے اے ایف کے ترجمان نے مرحوم کی بے لوث قربانیوں کو تحریک کا ایک سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید شیخ عبدالعزیز ہمارے لئے رول ماڈل ہیں اور انہیں کے نقش قدم پر چل کر کشمیر ی قوم کی آزادی حاصل ہوگی۔ یاد رہے شیخ عبدالعزیز اگست 2008 ءکو مظفر آباد چلو مارچ کے دوران دیگر کئی افراد کے سمیت شہید کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment