Provide Inside Stories of Kashmir If you want to become a Journalist Don’t wait. What is happening around you? Write and send us.
Friday, February 26, 2010
ریاست میں 5لاکھ رجسٹرڈ بے روزگار
سرینگر//ریاست کے 5 لاکھ 67385 پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں نے دسمبر 2009 کے اختتام تک مختلف ضلع ہیڈ کوارٹروں کے مختلف ایمپلائمنٹ ایکسچینجوں پر اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 27069 ٹیکنوکریٹس نے بھی ایمپلائمنٹ ایکسچینجوں پر اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان باتوں کی جانکاری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کے وزیر نے ریاستی اسمبلی میں پی ڈی پی کے ممبر اسمبلی شانگس پیرزادہ منصور حسین کے سوال کے جواب میں تحریری طور پر ایوان میں دی ۔ وزیر کی طرف سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام تک مختلف ضلع ہیڈ کوارٹروں کے ایمپلائمنٹ ایکسچینجوں میں 5 لاکھ 67385 پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 27069 ٹیکنوکریٹوں نے بھی اپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔ تحریر ی جواب میں وزیر نے کہا کہ اسوقت ریاست میں بے روز گار ٹیکنوکریٹس کی تعداد 27069 ، ایگریکلچر گریجویٹس کی تعداد 569، ایگریکلچر پوسٹ گریجویٹس کی تعداد 306 اور دیگر بے روز گاروں کی تعداد 26194 ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے حال ہی میں ریاست کے پڑھے لکھے بے روز گاروں کےلئے ایک روز گار پالیسی شیر کشمیر ایمپلائمنٹ ویلفیئر پروگرام کے نام سے متعارف کی گئی ہے جس میں حکومت بے روز گارنوجوانوں کو بے روزگاری وظیفہ اور ماہانہ کام فراہم کرے گی۔ وزیر نے کہا ہے کہ یہ پروگرام ان بے روز گار نوجوانوں کےلئے ہے جنہوں نے 10 ویں جماعت پاس یا اس سے زیادہ تعلیم حاصل کی ہے اور اس ایمپلائمنٹ اسکیم پر رواں سال کے اپریل مہینے سے کام شروع کیا جائےگا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment