- تھنہ منڈی راجوری میں کھدائی کے دوران بغیر دھڑ انسانی سر ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائیزہ لینے کے بعد سرکو نزدیکی قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق گورئمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول تھنہ منڈی میں مشتاق احمد شاہ نامی مقامی ٹھیکہ دار عمارت کے بائیں طرف کھدائی کروارہا تھا۔ اسی دوران وہاں سے ایک انسانی کھوپڑی برآمد ہونے پر مزدوروں میں سراسمیگی پھیل گئی۔ انسانی کھوپڑی اگر چہ پرانی لگتی تھی لیکن کئی ایسے نشانات بھی پائے گئے۔ جن سے محسوس ہوتا تھا کہ کھوپڑی کو کچھ عرصہ پہلے ہی یہاں دفن کیا گیا۔ تاہم کھدائی کی دوران باقی دھڑ برآمد نہیں ہوا۔ ایس ایچ او تھنہ منڈی نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائیزہ لینے کے بعد کھوپڑی کو نزدیکی قبرستان میں دفن کروالیا اور پولیس یہ کھوج لگا رہی ہے کہ کھوپڑی جہاں سے بر آمد ہوئی ہے وہ کہیں قبرستان کا حصہ تو نہیں ہے۔ ادھر مقامی لوگ انسانی کھوپڑی بر آمد ہونے پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
Provide Inside Stories of Kashmir If you want to become a Journalist Don’t wait. What is happening around you? Write and send us.
Sunday, February 28, 2010
راجوری:کھدائی کے دوران انسانی سر برآمد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment