فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 44 شدید زخمی
نئی دلی//وادی کشمیر میں گزشتہ روز فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 44 شدید زخمی ہوگئے۔ وادی کشمیر میں تازہ ہلاکتوں پر کانگریس کوتشویش لاحق ہوگئی ہے اور اس نے ریاستی سرکارکی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے عمل پرخدشات ظاہر کئے ہیں۔ ایک سینئر کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ وادی کی کشیدہ صورتحال پرکانگریس پارٹی کو شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے وہ اس وجہ سے بھی کہ ریاستی سرکار صورتحال سے نمٹنے میں قاصر دکھائی دے رہی ہے اور یہ کہ کانگریس پارٹی مخلوط سرکار کی ایک اکائی ہے اور ایسا محسوس کر رہی ہے کہ علیحدگی پسندوں کا ہی اختیار چل رہا ہے۔ مذکورہ سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حریت کانفرنس کی جانب سے جو کھیل کھیلا رہا ہے، ا ±س کے نتیجے میں عمر عبد اللہ حکومت بے بس تماشائی کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔ مذکورہ لیڈر کا کہنا ہے”یہ حیران کن امر ہے کہ سرکاری ملازمین اور دکاندار حریت کانفرنس کی جانب سے ا ±س کلینڈر پر عمل پیرا ہیں جس میں 7دنوں میں محض تین دن کام کرنے کےلئے رکھے گئے ہیں“۔ مذکورہ لیڈر کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی ریاست میں نیشنل کانفرنس کےساتھ مخلوط سرکار کی ایک اکائی ہے جوگذشتہ چندعرصے سے وادی کی کشیدہ صورتحال کے نتیجے میں زبردست دبا? میں ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے قبل سونیا گاندھی نے پارٹی کے سینئر لیڈران کےساتھ میٹنگ کے دوران وادی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔
No comments:
Post a Comment