سرینگر//26جنوری کے موقعہ پر ریڈیو کشمیر کے مقبول عام پروگرام ”شہربین“کو بہترین پروگرام قرار دیتے ہوئے پروگرام کے ایڈیٹرو پہاڑی پروگرام کے پرڈیوسر مقصوداحمد کو اسٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ روزنامہ آفتاب اور روزنامہ سرینگر ٹائمز کے مدیران مرحوم خواجہ ثناءاللہ بٹ اور صوفی غلام محمد کو بعد از مرگ ان انعامات کا حقدار قرار دیا گیا۔ ریاستی حکومت نے مختلف شعبہ جات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اس بار 26جنوری کے موقعہ پر ایواڈ سے نوازا اور اس سلسلہ میں معروف صحافیوں اور دیگر لوگوں کو بھی اس زمرے میں لایا گیا۔اس موقعہ پر ریاستی حکومت نے انہیں میڈل ، توصیفی اسناد کے علاوہ51ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ صحافت کے میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے وادی کے سرکردہ صحافیوں مرحوم خواجہ ثناءاللہ بٹ(مدیراعلیٰ آفتاب)، مرحوم صوفی غلام محمد(مدیر اعلیٰ سرینگر ٹائمز) کو پس از مرگ یہ ایوارڈ عطا کئے گئے ہیں جبکہ صحافتی میدان میں جن دوسرے صحافیوں کو اسٹیٹ ایوارڈ کیلئے چنا گیا ہے ان میں ہندوستان ٹائمز کے ارن جوشی، این ڈی ٹی کی محترمہ ندی رازدان، ٹائمز نیوز کی محترمہ مہرخ عنائت، کشمیر ٹائمز کے افتخار گیلانی شامل ہیں۔ اعلیٰ فنکاری کا مظاہرہ کرنے پر شمیمہ آزاد کو بھی اسٹیٹ ایوارڈ عطاکیا گیا جبکہ گلوکارہ کیلاش مہرہ، استاد غلام محمد سازنواز بھی انعام کے حقدار قراردئے گئے۔
No comments:
Post a Comment