سرینگر//ریاست کی نامور گلوکارہ شمیمہ دیو آزاد کو لل دید قومی ایوارڈ سے نوازاجائے گا جبکہ بالی وڈ کے معروف شاعراور ہدایت کار گلزارکو بھی انعام سے سرفرازکیاجائے گا۔ ایک بیان کے مطابق شمیمہ دیو آزاد کو ریاست جموں وکشمیرمیں غریبوں، ناداروں کی ا مداد کرنے ،تہذیب، ہنر اور سماجی و اقتصادی اصلاحات کے اعتراف کے طور پر 30جنوری2010کو لل دیل نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ شمیمہ دیو آزاد کو 26جنوری2010کو سٹیٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ اس سے قبل انہیںپدم شری، دختر آندھرا پردیش اور ریاستی کلچرل اکیڈمی کے اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔ شمیمہ آزاد نے کشمیری زبان کے علاوہ دیگر کئی زبانوںمیں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور ان کے کئی نغمے مقبول خاص و عام ہیں۔ اس دوران ممتاز شاعر گلزار کوپونے مہاراشٹرا میں سنت نام دیو نیشنل ایوارڈ دیاجائے گا۔
No comments:
Post a Comment