مظفر آباد(ابن کریم)کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور کا ایک طالب علم پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں دریا میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔ ہر ون زینہ گیر سوپور کا محمد اکبر ڈار نوے کی دہائی میں پاکستان ہتھیاروں کی تربیت کے لئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر چلا گیا۔ اس دوران ا ±نہوں نے کئی سال قبل اپنی بیوی اور بچوں کو بھی کنٹرول لائن پار کے پار بلایا اور اب ا ±س کا بیٹا بلال احمد مظفر آباد میں بارہویں جماعت میں پڑھتا ہے۔ محمد اکبر ڈارکا بیٹا بلال احمد ڈار گذشتہ روز مظفر آباد کے مضافات میں پھسل کر ایک ندی میں گر کر پانی کے تیز بہا? میں ڈوب گیا۔اس کی لاش بر آمد کی گئی ہے اور ا ±س کو مظفر آباد میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔اس واقعہ کے بعد اس کے آبائی گاو ¿ں ہر ون زینہ گیر میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ ایم ایل لنگیٹ انجینئر رشید نے زینہ گیر سوپور کے بلال احمد ڈار کی حادثاتی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے پاکستان اور کشمیر میں حالیہ سیلاب میں سینکڑوں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
No comments:
Post a Comment