کشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے یو پی اے سرکار کو برائے راست ذمہ دار،وزیر اعظم کشمیر معاملے پر بے بس
سرینگر//ریاست جموں وکشمیر کی سرکار کو مکمل ناکام سرکار قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ایل کے ایڈوانی نے یو پی اے سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں گورنر راج کا نفاذ فل فور عمل میں لائے تاکہ یہاں پر تشدد کی بھٹی کو ٹھنڈا کیا جاسکے۔ لوک سبھا میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے متعلق اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکمران جماعت کانگریس آئی کو زبردست گھیرے میں لے کر وزیر اعظم ہند ڈاکٹر من موہن سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم سے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ اس موقعے پر لوک سبھا میں کافی دیر تک ہنگامی جاری رہا ، وقفہ سوالات کے دوران ایڈوانی نے کشمیر کے متعلق وزیر اعظم ہند سے جواب طلبی کی اس موقعے پر ایل کے ایڈوانی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے یو پی اے سرکار کو برائے راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہند ڈاکٹر من موہن سنگھ کشمیر کے معاملے میں بے بس نظر آرہے ہیں اور وہاں پر جاری تشدد کو قابو میں کرنے کیلئے مرکزی حکومت ہاتھ پے ہاتھ درے بیٹھی ہے۔ لال کرشن ایڈوانی نے ڈاکٹر من موہن سنگھ سے سوالات کے دوران کشمیر میں جاری تشدد کے بارے میں جواب طلبی کی اور کہا کہ مرکزی حکومت وہاں پر امن وامان کی بحالی کیلئے کیا کررہی ہے۔ ایڈوانی کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے دیگر اپوزیشن لیڈران نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر میں حالات روز بہ روز بگڑتے جارہے ہیںاور ان حالات کو قابو میں کرنے کیلئے مرکزی حکومت خاموشی تماشائی کا روال نبھارہی ہے۔ اپوزیشن لیڈران نے حکمران جماعت پر ریاستی حکومت کی پشت پناہی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کشمیر میں جاری تشدد کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

No comments:
Post a Comment