سرینگر:لبریشن فرنٹ کے چیئرمین فاروق احمد ڈارنے بھارتی افواج اور پولیس کی طرف سے معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمران اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر کشمیریوں کی نسل کشی کرکے تحریک آزادی کو دبانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے ۔ پچھلے تین مہینوں کے دوران کشمیر میں تقریباً پچاس سے زائد کشمیریوں جن میںزیادہ تر کمسن بچے شامل ہیں کوفائرنگ کرکے شہید کیا گیا ۔کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں تین سو سے زائد نوجوان جو گولیاں لگنے سے زخمی ہو چکے ہیں ، موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ،صرف صورہ ہسپتال میں دو درجن کے قریب ایسے نوجوان ہیں جو Ventilater کے سہارے زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں ۔فاروق احمد ڈار نے مختلف ہسپتالوں میں گولیوں سے زخمی ہوئے معصوم افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو انکی معاونت کیلئے سامنے آکر جذبہ ایثار کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔انہوںنے حکمران طبقے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ موجودہ حکمرانوں کو قاتلوں کے ٹولے کے خطاب سے نوازے گی اب تک شہید ہوئے نوجوانوں کا قتل عام نام نہاد حکومت کے ماتھے پر ایک ایسا کلنک ہے جو کبھی بھی نہیں مٹے گا
No comments:
Post a Comment