Sunday, February 21, 2010

دُنیا کا بلند ترین ریلوے پل

جموں//اُدھم پور قاضی گنڈ ریلوے لائن پر ضلع ریاسی میں تعمیر ہونے والے دنیا کے بلند ترین پل پر کام پھر شروع ہو گیا ہے جو جغرافیائی اور تکنیکی پیچیدگیوں کی وجہ سے پچھلے ایک برس سے مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔یہ پل کوری کے مقام پر دریائے چناب پر تعمیر کیا جا رہا ہے جسکی دریا کی تہہ سے اونچائی 359 میٹر (1180فٹ) ہے جو کہ فرانس میں تعمیر موجود ریلوے کے ’ملاﺅ‘ پل سے17میٹر زیادہ اونچا ہے ۔ادھم پور قاضی گنڈ ریلوے لائن پرتعمیر ہونے والے تقریباً سوا کلو میٹر لمبے پل پرگذشتہ برس چند تکنیکی اور جغرافیائی پیچیدگیوں کے بعد کام روک دیا گیا تھا۔ کونکن ریلوے جو کہ سلال اور لاﺅل سٹیشنوں کے درمیان تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہے ،نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پرانے سروے میں معمولی تبدیلیوں کے بعد کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم لاگت کے تخمینے میں اضافے کی امید کی جاتی ہے ۔ اگر چہ زمینی سطح پر تعمیری سرگرمیوں کے شروع ہونے میں مزید چھ ماہ کا وقفہ لگنے کا اندازہ ہے تاہم مشینری اور دوسرے انتظامات کا کام شروع کر دیا گیا ہے

No comments:

Post a Comment