Provide Inside Stories of Kashmir If you want to become a Journalist Don’t wait. What is happening around you? Write and send us.
Tuesday, March 30, 2010
سات خون معاف“ نامی فلم کی عکس بندی سرینگر میں جاری
سرینگر//سرینگر میںویشال بھاردواج کی فلم”سات خون معاف“ کی شوٹنگ کے لئے انتظامیہ نے دو دائروں پر مشتمل حفاطتی بندو بست کیا ہے جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنی والی پریانکا چوپڑا عرفان خان کے ہمراہ جوں ہی نہرو پارک علاقے میں نمودار ہوئی تو سینکڑوں مداحوں نے اُنہیںگھیرنے کی کوشش کی تاہم فورسز اہلکاروں نے اُنہیں ایسا کرنے نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق کل صبح معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نہرو پارک پہنچ گئیں۔ اس موقعہ پر اُن کے ہمراہ عرفان خان بھی تھے اور جب لوگوں کی نظر بالی ووڈ کے معروف اداکاروں پر پڑی تو اُنہوں نے اُن کے ساتھ بات چیت کرنے کی غرض سے اُنہیں گھیرنے کی کوشش کی۔ اس موقعہ پر تعینات فورسز اہلکاروں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ اداکاروں کے نزدیک نہ جائیں اور اپنے موبائیل فونوں کے ذریعے فوٹو گرافی بھی نہ کریں جس سے یہاں موجود لوگوں کو مایوسی ہوئی۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر ویشال بھاردواج گذشتہ ایک ہفتے سے پریانکا چوپڑا اور عرفان خان کے ہمراہ سرینگر میں مقیم ہیں اور وہ یہاں” سات خون معاف“ نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دریں اثناءانتظامیہ نے شوٹنگ کو کسی خلل کے بغیر جاری رکھنے کے لئے حفاظت کے اعلیٰ ترین انتظامات کر رکھے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے بالی ووڈ اداکاروں کی حفاظت کے لئے دودائروں پر مشتمل حفاظت کا بند وبست کیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment