سرینگر//معروف ہندوستانی انگریزی میگزین ’دی ویک‘ کے کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر نامہ نگار سید نزاکت حسین جنوبی ایشیا کے پہلے صحافی بن گئے ہیں جنہیں تحقیقی رپورٹنگ میں کارہائے نمایا انجام دینے کےلئے 2010ڈینیل پرل ایوارڈ کےلئے نامزدکیا گیاہے۔ وادی کے کوکرناگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے سید نزاکت حسین کے دو تحقیقی رپورٹ ’ بھارت کے خفیہ اذیتی مراکز‘ اور ’ٹاپ سکرٹ‘ ، جن میں بھارت میں قائم خفیہ اذیتی مراکز اور دہشت گرد کارروائیوں کے شک میں گرفتار کئے گئے افراد کی پوچھ تاچھ سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کئے گئے تھے، کو اس ایوارڈ کےلئے نامزدکیا گیاہے۔ یہ دونوں رپورٹ ’دی ویک‘میگزین کے کور صفحہ پر شائع ہوئے تھے اور پارلیمنٹ میں موضوع بحث بنے تھے۔23جولائی 2009 کو وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پارلیمنٹ کو بتایا تھاکہ وہ ویک میگزین کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگر یہ ثابت ہوا کہ کسی بھی ریاست میں پولیس و فورسز نے خفیہ اذیتی مراکز قائم کئے ہیںتو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔اس ضمن میں ایک محکمانہ کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی۔
Provide Inside Stories of Kashmir If you want to become a Journalist Don’t wait. What is happening around you? Write and send us.
Sunday, March 21, 2010
کشمیری صحافی ڈینیل پرل ایوارڈ کےلئے نامزد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment