تھری ایڈیتس' میںمختصر رول کے بعد مستقل ادارکاری کی پیشکش
سیرنگر:بالی وڈ فلم ''تھری ایڈیٹس'' نے جہاں ایک طرف بزنس کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے، وہیں فلم میں بحیثیت بچہ کلاکار کام کرنے والا لہیہ کا 9 سالہ صہیب احمد بھی مالا مال ہو گیا اور فی الوقت 'چھوٹا عامرخان' کے نام سے مشہور ہوکر مزے لوٹ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کامیاب فلم' تھری ایڈیٹس' نے ایک طرف ریکارڈ توڑ بزنس کرنے کے علاوہ آدھ درجن سے زائد فلمی ایواڑ بھی سمیٹ لئے، وہیں فلم میں کام کرنے والے لہیہ سے تعلق رکھنے والے پانچویں جماعت کے طالب علم صہیب احمد کی قسمت بھی کمسنی میں ہی جاگ گئی۔ تھری ایڈیٹس میں صہیب احمد نے فلم کے ہیرو عامر خان کے بچپن کا ایک مختصر سا رول ادا کیا ہے ۔ فلم میں صرف 18 سکینڈ بحیثیت طالب علم کام کرنے کے باوجودبھارت کی کئی معروف ایڈورٹیزنگ کمپنیوں نے صہیب کو اشتہاری فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔صہیب احمد کے والد محمد بشیر نے بتایا کہ پچھلے دنوں بال بچوں سمیت بھارت کے مختلف حصوں میں گھومنے کے دوران وہ زبردست حیران رہ گئے۔کیونکہ اکثر لوگ صہیب کو اپنے ساتھ لیکر فوٹو کھینچنا چاہتے تھے اور سینکڑوں لوگوں نے انہیں دعوت دیکر گھرپر بلایا۔جبکہ کئی لوگوں نے صہیب کو تحایف بھی دئیے اوراپنے لڑکے کے پیچھے بھیڑ دیکھ کر وہ پھولے نہیں سمائے۔ محمد بشیر جوخود اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر لداخ ہیں،نے مزید کہا کہ فلم کے ڈائیریکٹر راج کمار ہیرانی نے انہیں ممبئی بلایا ہے اور تاحال وہ ایڈوٹائیزنگ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جنہوں نے صہیب احمد کو اشتہاری فلموںمیں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ محمد بشیر کے مطابق صہیب احمد دہلی پبلک اسکول لہیہ میں پانچویں جماعت کا طالب علم ہے اور فلم کے ڈائیریکٹر نے انہیں2008 میں بحیثیت بچہ کلا کار کام کرنے کیلئے منتخب کیا ہے۔ فی الوقت لداخ میں اگر چہ فلم تھری ایڈیٹس کی اصلی سی ڈی دستیاب نہیں ہے تاہم کئی افراد نے نقلی سی ڈی بنا کر 30 ہزار سے زائید سی ڈیاں بیچ کر اچھا خاصا منافع کمایا اور صہیب احمد 'چھوٹا عامر خان' کے نام سے مشہور ہو گیا ہے ۔واضح رہے فلم کے چند حصے لہیہ میں فلمائے گئے ہیں۔

No comments:
Post a Comment