Friday, July 30, 2010

آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کی کوشش

ابن کریم
مظفرآباد//آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12اسمبلی نشستوں کوختم کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ گزشتہ روزےہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جس دن وزیرعظم منتخب ہوا‘ اسی دن سے سازشیں شروع ہوگئی تھیں‘ کابینہ 12رکنی رکھناچاہتا تھا لےکن سارے ممبران کوفلیگ دیناپڑے۔ عتیق احمدوزارت ا ±مورکشمیر کے ساتھ ڈیل کےساتھ برسراقتدارآئے۔ اےک وزیر نے 16کروڑ روپے لےکررٹھوعہ پل کادوبارہ ٹینڈرروکنے کےلئے میرے پاس آیا۔ اےک وزیر اپنے خاوندکوجج لگانے کےلئے متحرک رہی۔ اےک وزیراپنے بھائی کوجج لگانے کی کوشش میں لگے رہے۔ مسلم لیگ ن کاقیام روزروز کی کرپشن روکنے کےلئے کیاہے۔سردارعتیق نے دوراکین اسمبلی بھےجے کہ میں استعفیٰ دوں۔ تیسرے آدمی کووزیراعظم بناتے ہیں۔ میں نے استعفیٰ دیدیا لےکن انہوںنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئےے۔ صدر آزاد کشمیرنے اپناسپریم کورٹ اور الگ حکومت قائم رکھی تھی۔

No comments:

Post a Comment