Sunday, August 1, 2010

وادیٔ کشمیر قتل گاہ میں تبدیل

'بھارت تاریخ کے واقعات سے سبق حاصل کرے'مولانا شوک
جمعیت اہلحدیث کے صدر مولانا شوکت احمد شاہ نے وادی کشمیر میں جاری فورسز کے جبر وقہر اور اس کے نتیجے میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں مولانا شوکت احمد شاہ نے کہا ہے کہ سوپور امرگڈھ،کریری ، پٹن،نائد کھئی،ترال،پلوامہ،اسلام آباد،بارہمولہ ، پانپور اور پورے شہر سرینگر میں کرفیو کے دوران فورسز کی جانب سے مکانوں،دکانوں اور لوگوں کے نجی املاک کی تباہی اور مارپیٹ ،گرفتاریوں کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے نکلتے ہیں اُن پر بندوقوں کے دہانے کھول دئے جاتے ہیں۔ اسی کے نتیجے میں ہم نے محض پچھلے تین روز میں قریب دس لوگوں کو کھو دیا ہے جبکہ سینکڑوں لوگ زخمی کئے گئے ہیں۔ بارہمولہ اور اب پانپور میں بے لگام فورسز کی فائرنگ میںچھ(٦) لوگوں کی جانیں لی گئی ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔شوکت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے پوری وادی کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ مولانا شوکت نے بھارتی حکمرانوںکو تاریخ سے سبق حاصل کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ان حکمرانوں کیلئے کشمیریوں کا یہ قتل عام معمولی ہوسکتا ہے لیکن انہیں تاریخ کے اوراق میں موجود اُن ظالموں اور جابروں کی داستان سے سبق حاصل کرنا چاہئے جنہیں اِس دنیا ہی میں اپنے ظلم کی سزا مل چکی ہے اور آج بھی دنیا اُن کے واقعات کو عبرت و حسرت سے پڑھتی ہے

No comments:

Post a Comment