Saturday, April 3, 2010

پر تشدد واقعات میں اضافہ، 3ماہ کے دوران58عسکریت پسند ،18عام شہری اور 20فوجی و پولیس اہلکار ہلاک
سرینگر//سال 2010کے گذشتہ 3ماہ کے دورانر تشدد واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 94ہلاکتیں وقوع پذیر ہوئیں جن میں 58جنگجو ، 18عام شہری اور 2فوجی کیپٹینوں سمیت 18پولیس و فورسز اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس دوران پر تشدد جھڑپوں اور مختلف جنگجویانہ کاروائیوں کے نتیجے میں درجنوں پولیس و فورسز اہلکاروں سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ۔ تاہم ان 3ماہ کے دوران جنگجو 10مرتبہ فورسز اور پولیس کا محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔کرنٹ نیوز سروس کو دستیاب جانکاری کے مطابق سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی وادی میں حسب روایت ہلاکتوں اور پر تشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یکم جنوری کو ورمل اور سوپر قصبوں کے اندر پرتشدد مظاہروں کے دوران 20شہری زخمی ہوگئے جبکہ 2جنوری کو صورہ سرینگر میں جنگجوﺅں نے 2بی ایس ایف اہلکارون پر گولیاں چلا کر ان کو زخمی کردیا اسی روز کنڈی ورمل میںمبینہ طور پولیس کے ہاتھوں بیگار کے دوران 5کمسن بچوں کا باپ عبدالرشید وانی کی موت واقع ہوئی تاہم پولیس کا مذکورہ ہلاکت کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ایک درخت کی زد میں آکر جان بحق ہوگیا۔ 5جنوری کے روز ورمل میں واقع ہائی سیکورٹی زون جے آئی سی میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار مہیش لعل ہلاک ہوگیا۔ 6جنوری کو لالچوک میں فدائین حملہ ہوا جس کے دوران جنگجوپنجاب نیشنل ہوٹل میں 2دنوں تک محصور رہے جس کے بعد اس جھڑپ میں 2جنگجو ایک اہلکار اور ایک عام شہری محمد اکبر لون ساکنہ ٹنگمرگ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس جھڑ پ میں 2ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد سمیت ڈیڑھ درجن لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔8جنوری کو پانپور میں جنگجوﺅں اور فوج کے مابین ایک خونین معرکہ رائی میں 22افراد زخمی ہوئے ۔ 9جنوری کے روز فورسز نے ڈلگیٹ کے رہنے والے عنایت اللہ خان کو گولی مار کر ہلاک کیا جب وہ ٹیوشن سینٹر سے گھر کی طرف جارہا تھا ۔ جبکہ اس روز کیموہ کولگام میں بچرو کے رہنے والے گلزار احمد نامی شہری کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا اس سے قبل سوپر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک رہاشدہ جنگجو کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ 10جنوری کے روز ریاسی تھنولہ میں حزب ڈویژنل کمانڈر عرفان ساکنہ ابرار ساکن تھنولہ سمیت 2جنگجو جان بحق ہوگئے جبکہ اس میں ایک فورسز اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ 12جنوری کے روز پلوامہ میں ایک معرکہ آرائی کے دوران ریاض احمد دید رولد شاہ دیدر مارا گیا جبکہ اسی روز کلا روس کپواڑہ میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک رہا شدہ جنگجو لطیف احمد ملک و لد محمد حسین ملک ساکنہ بونیار کلاروس کپواڑہ ہلاک ہوگیا ۔ 14جنوری کے روز کولگام ٹنگمرگ میں حزب ڈویژنل کمانڈر محمد شریف چپو عرف عادل ولد محمد حسن عرف طاہر انقلابی ولد سلمان چودھری ساکن شمسواری راجوری جان بحق ہوگیا۔ 15جنوری کو سوپر میں جنگجوﺅں کی جانب سے پولیس تھانہ کے بعد پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر یلغار کے نتیجے میں پولیس کا نسٹیبل نذیر احمد بٹ اور ایک عام شہری پرویز احمد تل ساکن سوپر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس حملے میں 4پولیس اہلکاروں اور ایک سیاسی ورکر سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔18جنوری کے روز پونچھ میں 39آر آر اور جنگجوﺅں کے مابین جھڑپ میں جیش محمد کا ضلع کمانڈر واند ساکن پاکستان زیر انتظام کشمیر مارا گیا۔ جبکہ 19جنوری کے روز ترال میں بارودی سرینگر کے ایک دھماکے میں ایک ڈی ایس پی اور ایس ایچ اﺅ ترال سمیت 5پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔17جنوری کو آر ایس پورہ سیکٹر میں ایک پاکستانی درانداز مارا گیا ۔ 17جنوری کو ہییکھون پورہ پٹن میں آئی آر پی ایف اہلکاروں کی طرف سے ایک مشتعل ہجوم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک عام شہری منظور احمد صوفی ولد محمد رمضان صوفی جان بحق ہوگیا۔ 24جنوری کے روز کلام پورہ پلوامہ میں جنگجوﺅں اور فورسزکے مابین کراس فائرنگ کے دوران ایک عام شہری مشتاق احمد ولد نمبردار غلام محمد میر جان بحق ہوگیا ہے۔ 29جنوری کے روز کشتواڑ میں ایک جھڑپ کے دوران2فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ۔31جنوری کے روز راجوری کدل میں پولیس کی جانب سے ایک جلوس پر پھینکے گئے شیل کے نتیجے میں 11ویں جماعت کا ایک طالب علم وامق فاروق ولد فاروق احمد ساکن چھانہ محلہ رعناواری جان بحق ہوگیا ۔ 4فروری کو پونچھ اور کشتواڑ میں حرکت جہاد اسلامی ڈویژنل کمانڈر فیروز احمد عرف داوود ، نذیر احمد عرف فرقان اور محمد اسحاق عرف سیف اللہ سمیت 3جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ اس جھڑپ میں 11آر آر سے وابستہ ایک فوجی اہلکار سپاہی روی کانت ہلاک ہوگیا ۔5فروری کو سانبہ سیکٹر میں ایک پاکستانی درانداز ہلاک ہوگیا۔ وامق فاروق کی ہلاکت کے 5روز بعد یعنی 5فروری ہی کو نامعلوم فورسز اہلکاروں نے زاہد فاروق ولد فاروق احمد شاہ ساکن برین نشاط پر گولیاں چلا کر اسے جان بحق کردیا جس کے بعد شہر سرینگرسمیت وادی کے دوسرے علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے اور حکام کو پائین شہر کے 5پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو نافذ کرنا پڑا جبکہ اس روز شمالی قصبہ سوپر میں جنگجوﺅں نے پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آئی آر بی 7بٹالین سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل ارشاد احمد مرزا اور ایک عام شہری غلام حسین ڈار ولد محمد سبحان ڈار ساکن ڈانگر پورہ ہلاک ہوگیا جبکہ ایک خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ۔ کرنٹ نیوز سروس کے مطابق 9فروری کے روز سوپر میں جنگجوﺅں کے ایک حملے میں ایک سی آئی ڈی اہلکار محمدیوسف ہلاک ہوگیا ۔ 11فروری کے روز ڈوڈہ میں ایک جھڑپ میں 2حزب جنگجو مظفر ممتاز جان بحق ہوگئے جبکہ 12فروری کو راجوری کنڈی علاقہ میں حزب سے وابستہ 2عسکریت پسند محمد اسلم عرف جانثار صدام عرف فردوس اور 15فروری راجوری کے کالا کوٹ علاقہ میں لشکر جنگجو ہلاک ہوگیا جبکہ اسی روزگ کلگام میں لشکر جنگجو اشرف مولوی اور روف احمد ہلاک ہوگئے ۔ 18فروری کے روز بٹہ مالو میں ایک ہیڈ کانسٹیبل بلال احمد کو چھرا گونپ دی اگیا ۔ جبکہ اسی روز چندوسہ ورمل میں لطیف احمد وانی او رصلاح الدین نامی 2جنگجو ہلاک ہوگئے اور میڈورہ ترال میں جنگجوﺅں نے اقلیتی فرقے کے حفاظت پر معمور پولیس چوکی پر حملہ کر کے 5رائفلیں ، 5میگزین ار گولیوں کے 7رونڈ اڑالئے ۔ 18فروری کے روز شنکر پورہ پلوامہ میں جیش محمد کے دو جنگجو سجاد احمد وانی اور ضلع کمانڈر جاوید احمد حجام ہلاک اور ایک پویس اہلکار محمد اسمائیل زخمی ہوگیا۔ 23فروری کے روز چنکی پورہ سوپر میں ایک خونین جھڑپ میں ایک فوجی کیپٹن سمیت 4فوجی اور 2جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ اس جھڑپہ میں 16رہائشی مکانات زمین بوس کر دئے گئے ۔ اس جھڑپ میں 3فوجی اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔25فروری کے روز اونتی پورہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے محکمہ امور صارفین کے ایک سٹور کیپر نثار احمد لون کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔3مارچ کے روز ڈاڈ سر ترال میں فوج اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی میں 4جنگجو اور ایک فوجی کیپٹن ہلاک جبکہ ایک آرمی جی سی اﺅ سمیت 4اہلکار زخمی ہوگئے ۔ اسی روز لُرگام ترال میں 24آر آر کی گشتی پارٹی پر حملہ کرنے کے دورانا یک اہلکار کو زخمی کرنے کے بعد جنگجو فرار ہوئے ۔ 8مارچ کے روز ڈوڈہ میں حزب کا ایک ضلع کمانڈر ریاض عرف شاہین پرویز ساکنہ رام بن ہلاک ہوگیا جبکہ اسی روز بمنہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے سابق جنگجو اعجاز احمد ڈار کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ اس شام ماہور ریاسی میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے تیز دھار والے ہتھیار سے اقیلتی فرقے سے وابستہ شیلا دیوی اور اسکے بیٹے رینکو کو ابدی نیند سلادیا گیا ۔ 12مارچ کے روز نامعلوم افراد نے جواہر نگر میں ایک ایس پی اﺅ عارف مشتاق ولد مشتاق احمد بٹ ساکن جواہر نگر کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔ 14مارچ کے روز جنگجوﺅں نے پائین شہر کے مہاراج گنج میں سی آر پی ایف کی 28اور 44بٹالین کی ایک گاڑی پر گرینڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک شہری سمیت5اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اسی روز سوپر میں 177بٹالین سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کر کے 2فورسز اہلکار اور 3شہری زخمی ہوئے۔ 16مارچ کے دن لالچوک کو کربازار میں جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف کی 132بٹالین پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شہری خورشید احمد پرے ولد غنی پرے ہلاک جبکہ 2اہلکار اور 2شہری زخمی ہوئے ۔ 16مار کے روز سوپر میں جنگجوﺅں نے بس سٹینڈ کے نزدیک پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر تنویر احمد اور ایس ڈی پی سوپر کا محافظ عاشق حسین ہلاک جبکہ 2خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔ سی این ایس کے مطابق بٹہ پورہ اونتی پورہ میں جھڑپ میں 2حزب جنگجو پر ویز احمد ڈار عرف مشرف ساکنہ ملنگ پورہ اور زبیر احمد ڈار ساکن نوپورہ پائین ہلاک ہوگیا جبکہ اس جھڑپ میں فوج کا ایک لفٹینٹ کرنل زخمی ہوا ۔سی روز شام سوپر میں جنگجوﺅں نے محمد سلیم ڈار ولدمحمد سلطان ساکنہ چھانہ کن سوپر کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ 24مارچ کو وادی میں سب سے بڑی دراندازی کی واردات کیرن سیکٹر میں واقع ہوئی جو تقریباً 4دنوں تک جاری رہی اور اس میں مجموعی طور 8جنگجوﺅں کو فوج نے ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔ 26مارچ کو سوپر میں سی آر پی ایف ے ایک بنکر پر جنگجوﺅں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک عام شہری تنویر احمد اور 4اہلکار زخمی ہوئے ۔ 27مارچ کو کالا کوٹ راجوری میں 2لشکر جنگجو ہلاک کئے گئے جبکہ کالاکوٹ میں بھی اُسی دن 2جنگجو مارے گئے ۔ 28مارچ کے روز شوپیان میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری کے مکان پر فائرنگ کردی جبکہ اس روز رام گڑھ سیکٹر میں ایک درانداز مارا گیا ۔ سی این ایس کے مطابق 30مارچ کے روز کالاکوت اور راجوری میں 2دنوں سے جاری جھڑپ میں 5جنگجو اور 4فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس معرکہ آرائی میں ایک ایس ایچ اﺅ سمیت 4اہلکار زخمی ہوگئے ۔

No comments:

Post a Comment