Sunday, April 11, 2010

پریا نکا کشمیر کی 'سیاحتی سفیر' بننے کے لئے تیار

'وادی کشمیر کسی پرستان سے کم نہیں ہے'
سیرنگر:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے جموں کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ریاست کا ''برانڈ ایمبیسڈر'' بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حال ہی میں وادی کشمیر میں فلم ''سات خون معاف''کی شوٹنگ کے سلسلے میں گلمرگ اور سرینگر میں قریب ایک ہفتے تک قیام کرنے والی پریانکا چوپڑا نے انکے نام سے منسوب کشمیر کے بارے میں ایک بیان کی وضاحت بھی کی۔ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران پریانکا چوپڑا نے بتایا '' میں نے یہ کہنے کی کوشش کی تھی کہ کشمیر میں قیام کے بعد میں اپنی کام کاجی زندگی میں واپس لوٹ آئی ہوں''۔انہوں نے کہا '' کشمیر میں رہ کرمجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے میں پرستان میں ہوںاور یہ میری زندگی کا ایک انوکھا اور یادگار تجربہ تھا''۔ریاستی وزراء کی طرف سے کشمیر کے سیاحتی شعبے کی ترجمانی کرنے(کشمیر کا برانڈ ایمبیسڈر بننے) کی زبانی پیشکش کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے بتایا ''یہ میرے لئے ایک اعزاز ہوگا،کشمیر میرے بچپن کا ایک حصہ ہے بلکہ یہ میرے داداجی یہیں سے تعلق رکھتے تھے،اگر مجھے ایسا کرنے کے لئے کہا جائے تو اس سے زیادہ خوشی میرے لئے کوئی اور نہیں ہوگی''ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں قیام کے دوران انہیں ایک پل کے لئے بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ کسی پر خطر علاقے میں تھیں۔اس ضمن میں ان کا کہنا تھا''میں نے کشمیر کو انتہائی پر سکون پایا،یہاں تک کہ میں نے اس کا ذکر اپنے ٹویٹر پر بھی کیا تاکہ میں لوگوں کو اس بات کی طرف مائل کروں کہ وہ اپنی چھٹیاں گذارنے کشمیر جائیں''۔ پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ وہ ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے کشمیر ضرور جائیں گی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اُنہیں کشمیر آکر کیسا لگا، پریانکا چوپڑا نے بتایا'' ہم اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ ہمیں یہاں شوٹنگ کرنے کا ایک موقعہ فراہم ہوا''۔حال ہی میں قومی اعزاز سے نوازے جانے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا'' ایسا کشمیر اور دیگر ریاستوں میں موجودمیرے مداحوں کی نیک خواہشات کے نتیجے میں ہی ممکن ہوا ہے''۔

No comments:

Post a Comment